نئی دہلی، 30نومبر(ایجنسی) جموں و کشمیر کے نگروٹا میں فوجی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور نوٹ بندی کی وجہ سے مرنے والوں کو خراج عقیدت دینے کے مطالبہ پر راجیہ سبھا میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین نے آج زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار التوا کے بعد کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">التوا اور لنچ کے بعد جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کچھ اراکین نے ضابطہ کا سوال اٹھایا۔
کانگریس کے راجیو شکلا اور پرمود تیواری نے شہید جوانوں اور نوٹ بند ی کے مدنظر نوٹ تبدیل کرنے کی قطا ر میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔